قومی خبریں

خواتین

نواز شریف تقریبا چار سال بعد لندن سے براستہ دبئی پاکستان واپس

سابق وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ ان کےوفادار پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ صحافیوں سے بھراہوا تھا۔

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تقریبا چار سال بعد لندن سے براستہ دبئی پاکستان واپس آگئے ہیں۔ ان کا خصوصی طیارہ ان کے جانثار اور وفادار پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ صحافیوں سے بھراہوا تھا۔ ان کا خصوصی طیارہ قدرے تاخیر سے تقریبا دو بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ ہوا۔ وطن واپسی پر انہوں نے امیگریشن مکمل ہونے کے بعد اپنی لیگل ٹیم سے قانونی مشاورت کی اور اطمینان حاصل کیا۔ نواز شریف کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر لگا دی گئی ہے۔نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دیے۔ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔
میاں نواز شریف کو ان کے خاندان اور جماعت کے لوگوں کی چند ہفتے قبل یہی رائے سامنے آئی تھی کہ اگر میاں نواز شریف نے اب بھی وطن واپسی کا فیصلہ نہ کیا تو نواز لیگ کی سیاسی پوزیشن پر نہایت برے اثرات کا خطرہ ہے، حتیٰ کہ صوبہ ہنجاب اور لاہور میں بھی ان کی جماعت کے لیے عوامی اور انتخابی مشکلات کا ازالہ مشکل ہو جائے گا۔مسلم لیگی ذرائع کا اس پس منظر میں کہنا تھا کہ اب میاں نواز شریف کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ کیونکہ اب عوام سے میاں نواز شریف کی مزید دوری کی پارٹی اور پارٹی قیادت متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *