غزہ میں 35 میں سے 21 سے زائد اسپتالوںمیں خدمات بند
فلسطینی ہلال احمر کو القدس ہسپتال میں طبی عملے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا
بیت المقدس: غزہ کی پٹی میں 35 میں سے 21 سے زائد اسپتالوں نے خدمات دینا بند کر دی ہیں۔القدس اسپتال میں ایندھن ختم ہوچکا ہے اور زیادہ تر خدمات بند ہو گئی ہیں ۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان ڈاکٹر عبدالجلیل حنجل نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں 35 میں سے 21 سے زائد ہسپتالوں نے خدمات دینا بند کر دی ہیں۔ انہوں نے العربیہ کے ساتھ فون پر گفتگو میں کہا کہ فلسطینی ہلال احمر کو القدس ہسپتال میں طبی عملے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ القدس ہسپتال میں ایندھن ختم ہوچکا ہے اور زیادہ تر خدمات بند ہو گئی ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ٹینک مغربی غزہ شہر میں القدس اسپتال سے 20 میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فورسز ہسپتال پر براہ راست فائرنگ کر رہی ہیں۔
No Comments: