مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
نمازیوں میں مذہبی جذبوں سے سرشار نوجوانوں اور بزرگوں کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں شریک
غزہ: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پابندیوں اور اس کی سفاک جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے اپنا مذہبی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے ان نمازیوں میں مذہبی جذبوں سے سرشار نوجوانوں اور بزرگوں کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ غیر ملکی میڈیا نے بھی اس حوالے سے تصویروں کی شکل میں ایک مکمل رپورٹ شائع کی ہے، جس میںفلسطینی مسلمانوں کا اپنے مذہب اسلام سے بھر پور لگا دکھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا القدس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں نماز ادا کرنے کی تصاویر شائع کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں نمازجمعہ ادا کر رہے ہیں۔
No Comments: