نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی اُن کی ہم منصب شیخ حسینہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین ترقیاتی پروجیکٹوںکا مشترکہ طور پر افتتاح کیا، جو بھارت کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔ ان میں اکھورہ ۔اگر تلہ کراس بارڈر ریل رابطہ،کھلنا۔مونگلور پورٹ ریل لائن اور میتری سپرتھرمل پاور پلانٹ (دوسری یونٹ ) پروجیکٹ شامل ہیں۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مودی نےکہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی ساجھیداری اس پالیسی کا اہم پہلو ہے اور سرکار نے اِسے مزید مستحکم بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ بھارت – بنگلہ دیش اشتراک کی کامیابی کا جشن منانے کیلئےیکجا ہوئے ہیں۔ مودی نے کہا کہ بھارت – بنگلہ دیش تعلقات میں قابلِ قدر پیش رفت ہوئی ہے اور یہ نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ 9 سال میں ،جو کام ہوا ہے، وہ اس سے پہلے کی کئی دہائیوں میں بھی نہیں ہوا تھا۔ مودی نےکہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان رابطے قائم کرنے کے اقدامات کووڈ انیس عالمیوباءکے دور میں شہ رَگ کے طور پر بہت مفید ثابت ہوئے۔جناب مودی نے کہا کہ سرحد پرامن و سلامتی اور استحکام قائم کرنے کیلئے دونوں ملکوں نے زمینی سرحد سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ، جو پچھلی کئی دہائیوں سے تعطل کا شکار تھا۔ جناب مودینے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے بحری سرحدی معاملہ بھی حل کرلیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 9 سال میں ڈھاکہ ، شیلانگ، اگرتلہ ، گوہاٹی اور کولکاتہ کو جوڑنےوالی تین نئی بس خدمات شروع کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اِسی عرصے کے دوران تیننئی ٹرین خدمات کا بھی آغاز ہوا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آجاکھورہ ۔اگر تلہ ریل رابطے کا افتتاح ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ یہ بنگلہ دیش اوربھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے درمیان پہلا ریل رابطہ ہے۔
No Comments: