قومی خبریں

خواتین

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 16 افرادجاں بحق

غزہ: غزہ پٹی میں اقوام متحدہ کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔حماس کی جانب سے چلائی جانے والی وزارتِ صحت کے بموجب حملہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔ وسطی غزہ میں واقع نصیرت پناہ گزین کیمپ پر حملہ سے جو ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے وہ اس عمارت میں رہ رہے تھے۔اسرائیل نے بتایا کہ اس نے الجاؤنی اسکول کے علاقہ میں واقع عمارتوں کو نشانہ بنایا، جہاں حماس کے کئی انتہا پسند سرگرم عمل تھے۔ ان دعوؤں پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے یہ زور دیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔یہ بمباری ان عارضی امیدوں کے درمیان ہوئی ہے کہ تعطل شدہ بات چیت کے مہینوں بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔ اسرائیل نے آئندہ ہفتہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے امکانی معاہدہ پر تبادلہئ خیال کے لئے آئندہ ہفتہ مصالحت کنندگان کو روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، کیوں کہ یہ اشارے ملے تھے کہ حماس کافی حد تک مفاہمت کے لئے تیار ہے۔غزہ: فلسطینی عہدیداروں نے بتایا کہ غزہ پٹی میں اقوام متحدہ کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسکول پر اسرائیل کے فضائی حملہ میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
حماس کی جانب سے چلائی جانے والی وزارتِ صحت کے بموجب حملہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔ وسطی غزہ میں واقع نصیرت پناہ گزین کیمپ پر حملہ سے جو ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے وہ اس عمارت میں رہ رہے تھے۔اسرائیل نے بتایا کہ اس نے الجاؤنی اسکول کے علاقہ میں واقع عمارتوں کو نشانہ بنایا، جہاں حماس کے کئی انتہا پسند سرگرم عمل تھے۔ ان دعوؤں پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے یہ زور دیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔یہ بمباری ان عارضی امیدوں کے درمیان ہوئی ہے کہ تعطل شدہ بات چیت کے مہینوں بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔ اسرائیل نے آئندہ ہفتہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے امکانی معاہدہ پر تبادلہئ خیال کے لئے آئندہ ہفتہ مصالحت کنندگان کو روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، کیوں کہ یہ اشارے ملے تھے کہ حماس کافی حد تک مفاہمت کے لئے تیار ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *