غزہ پٹی :اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔اس حملہ میں بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ساتھ متصل سرحدی علاقے میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے منعقد کیے گئے مظاہرے کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق، “غزہ کی پٹی میں سیکڑوں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین حفاظتی باڑ کے پاس جمع ہوئے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے ذرائع اور لائیو فائر کا استعمال کرتے ہوئے پرتشدد فسادات کے خلاف آپریشن کیا۔”
جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے آگ والے غبارے بھیجے جانے کے بعد حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔مظاہرین اور حماس نے کہا کہ ان کا یہ احتجاج یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد الاقصی کے احاطے میں یہودیوں کے حالیہ دوروں کے جواب میں ہے، جو اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کا ایک اہم مقام ہے۔
No Comments: