تہران :ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر 200 سے زیادہ مختلف قسم کے ڈرون حملے کیے ہیں جن میں ڈرون، بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل شامل ہیں۔ یروشلم سمیت اسرائیل کے کئی شہروں میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ پورے ملک میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔اسرائیلی فوج نے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔ فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر مزید میزائل حملے کر سکتا ہے۔ اسرائیل پر اندھا دھندحملے کرنے والے ایران نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے مسلسل جرائم کی سزا ہے۔ ایرانی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کو ’آپریشن ٹرو پرومس ‘ کانام دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے آئی ڈی ایف کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملے شروع کر دیے ہیں۔ ہم ایران کے ڈرونز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایرانی حملے میں جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل نے ان میں سے زیادہ تر میزائلوں کو ایرو ایریل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مار گرایا ہے۔ الاقصیٰ کے سنہری گنبد کے اوپر آسمان میں کئی میزائل گرائے گئے ہیں۔اس حملے کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن نے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران بائیڈن نے کہا کہ ہم ایران کی دھمکیوں کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اس کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی آج ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
No Comments: