قومی خبریں

خواتین

ایران کا اسلامی ممالک سے اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کرنے کا مطابہ

اسرائیل کی اندھی حمایت پرامریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدارجوش پال کا استعفی

تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک اسرائیل پر تیل کی پابندی سمیت دیگر پابندیاں عائد کریں۔برطانوی نیوز ایجنسی کی خبرکے مطابق حسین امیرعبداللہیان نے تمام رکن ممالک سے اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کے ممکنہ جنگی جرائم کی دستاویز کے لیے اسلامی وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ در یں اثناء سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی مغربی ممالک کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے خصوصی اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی ’غیر انسانی جارحیت‘ کو فوری روکنے اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کے ’احتساب‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر افسر جوش پال نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنا ایک خط لنکڈ ان پر پوسٹ کیا اور کہا کہ ”اسرائیل کے لیے ہماری مسلسل ہلاکت خیز امداد پر اختلاف ہے۔ ‘ان کا کہنا ہے، ”مجھے ڈر ہے کہ ہم وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو ہم نے ان پچھلی دہائیوں میں کی ہیں اور میں اب اور زیادہ دیر تک اس کا حصہ بننے سے انکار کرتا ہوں۔” جوش پال محکمہ خارجہ میں سیاسی و فوجی امور کے ڈائریکٹر تھے۔جو پال ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق امور پر امریکہ کے لیے کام کرتے تھے، جن کا کہنا تھا کہ اب وہ ”ایک طرف زیادہ ہتھیار بھیجنے کی حمایت میں کام نہیں کر سکتے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے قابل ہوں، چاہے وہ کوئی بھی انجام دے رہا ہو۔”امریکہ اسرائیل کو ہر سال 3.8 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *