بھارت اور آسٹریلیا دو جمع دو وزارتی مذاکرات کل
دونو ں ممالک اسٹریٹجک ، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کریں گے
نئی دہلی :بھارت اور آسٹریلیا کل نئی دہلی میں دفاع اور خارجی امورخارجہ سے متعلق دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے۔ وزیردفاع اور راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہڈاکٹرایس جے شنکر آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع رچرڈمارلس اوروزیر خارجہ پینی وانگ کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ وزرراءاسٹریٹجک ، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جس کے دوران باہمی مفاد کے دو طرفہ، علاقائیاور عالمی امور کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ بھارت آسٹریلیا جامع کلیدی ساجھیداری کےتحت تعاون واشتراک میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔
No Comments: