قومی خبریں

خواتین

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی عمران خان گرفتار

پاکستان کے سابق وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب وہ پہلے ہی کئی مقدمات کے تحت اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔پاکستانی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن پر آتشزدگی اور تشدد بھڑکانے سے متعلق دو دیگر مقدمات کے سلسلے میں 9 مئی 2023 کو طلب کیا تھا۔
سائفر اور بدعنوانی کے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سلاخوں کے پیچھے قید عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حصہ لیا کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *