قومی خبریں

خواتین

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

کمیٹی کے قائد بریگیڈیئر علی عبداللہی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی

تہران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت متعدد اہم لیڈروں کی موت ہوگئی تھی۔کمیٹی کی سربراہی بریگیڈیئر علی عبداللہی کو سونپی گئی ہے جنہوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایرنانے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حادثے کے بارے میں درست اور تفصیلی معلومات متعلقہ کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دی جائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *