غزہ: غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے فرزند حازم ہانیہ اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اطلاع دی گئی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے فرزند حازم اسماعیل ہانیہ کو شہید کردیا گیا۔مقامی فلسطینی میڈیا نے ان سوشل میڈیا دعوے کی بنیاد پر کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اس عمارت میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کچھ افراد مقیم تھے۔
دریں اثناء غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فروسز نے مزید حملے کیے جن میں 112 فلسطینی شہید اور173 زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہیکہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ 67ہزار 784 فلسطینی زخمی ہیں۔
No Comments: