Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غزہ: امداد کے متلاشی افراد پر حملے ، 64 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں بچے اور امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں، غزہ میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 62 ہزار 686 ہوگئی۔
قطری نشریاتی ادارےالجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر حملےکے منصوبے پر پیش رفت کے ساتھ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے جس کے نتیجے میں صہیونی حملوں میں آج صبح سے اب تک 64 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیل نے پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا جو امداد کے متلاشی تھے۔
ناصر میڈیکل کمپلیکس کے طبی ذرائع کے مطابق وہ افراد خوراک کے انتظار میں امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ جی ایچ ایف کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کے قریب موجود تھے۔
اس سے قبل غزہ کے اسپتالوں کے طبی ذرائع نے بتایا تھا کہ کم از کم سات امداد کے متلاشی افراد شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 62 ہزار 686افراد شہید اور ایک لاکھ 57 ہزار 951 زخمی ہوچکے ہیں۔
مئی کے آخر میں امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ جی ایچ ایف کے قیام سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے امداد کے متلاشی افراد کی کل تعداد 2095 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار 431 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *