قومی خبریں

خواتین

چین میں بارش کا قہر ،تین ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سانگزی، شیمین اور یانگ شون اور ژانگجیاجی سٹی میں سیلاب کے پیش نظر ہنگامی سروس کی ٹیمیں تعینات

بیجنگ :وسطی چین میں صوبہ ہنان کے کچھ علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک شدید بارش کے بعد زیر آب علاقوں سے 3000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کے سیلاب اور خشک سالی کنٹرول کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔اطلاع کے مطابق ہفتہ کے روز سے جاری موسلا دھار بارش سے شمال مغربی ہنان کے علاقے متاثر ہيں، جہاں سانگزی، شیمین اور یانگ شون اور ژانگجیاجی سٹی میں سیلاب کے پیش نظر ہنگامی سروس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہيں۔
لشوئی ندی کے کنارے سانگزی اسٹیشن پر پانی کی سطح 259.21 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو الرٹ کی سطح سے 2.71 میٹر زیادہ ہے اور اس میں اچانک 10.85 میٹر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شدید بارش کے نتیجے میں سانگزی کاؤنٹی کے شہری نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے اور کچھ دیہاتوں میں رہائش گاہیں زیر آب آ گئی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *