پیرس: پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل فرانس کا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک درہم برہم ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ریلوے لائن پر آتش زدگی سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ خیال رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج (26 جولائی) سے اولمپکس کا آغاز ہو رہا ہے۔
فرانسیسی ٹرین آپریٹر کمپنی ایس این ایف سی نے جمعہ (26 جولائی) کو پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو اس پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ ٹرین آپریٹر ایس این ایف سی نے کہا کہ فرانس کے ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک پر آگ سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام ناکارہ ہو گیا۔اس معاملہ کی تفتیش کرنے والے ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس دوران تخریب کاری کی کوشش کی گئی جسے ٹی جی وی نیٹورک (ٹربو ٹرین اے گرینڈ وٹیس) کو مفلوج کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کیا گیا حملہ ہے۔ جس کی وجہ سے کئی راستوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
ریل آپریٹر نے کہا، ’’ایس این ایف سی ایک ساتھ راتوں رات کئی بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کا شکار ہو گیا۔ ان حملوں سے ٹرین لائن کی اٹلانٹک، نارتھ اور ویسٹ لائنز متاثر ہوئیں۔آپریٹر کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کے حملے ٹرین کی سہولت کو نقصان پہنچانے کے لئے کئے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں کو مختلف پٹریوں پر بھیجا جا رہا ہے، جبکہ بڑی تعداد کو منسوخ کرنا پڑا ۔
No Comments: