قومی خبریں

خواتین

ایران میں مزار پر دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک

شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیاجن میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیراز:ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایرناکی رپورٹ کے مطابق شیراز میں ایک شیعہ مزار پر ‘دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے اس بارے میں مختص تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیاجن میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر بھی میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جولائی میں ایران نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جُرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *