قومی خبریں

خواتین

امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک میں حجاب ڈے کے خصوصی پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر مسلم خواتین سے یکجہتی کے لیے نیویارک پولیس کی غیر مسلم خواتین نے بھی حجاب استعمال کیا

نیویارک: امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر میں سرکاری طور پر حجاب ڈے کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یکم فروری کو دنیا بھر کے 140 ممالک میں عالمی یوم حجاب کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے جس کی بنیاد ناظمہ خان نے 2013 میں رکھی تھی۔ رواں سال یکم فروری کو نیویارک پولیس نے بھی یہ دن باقاعدہ طور پر منایا۔اس موقع پر مسلم خواتین سے یکجہتی کے لیے نیویارک پولیس کی غیر مسلم خواتین نے بھی حجاب استعمال کیا ہوا تھا۔ تقریب میں نیویارک پولیس میں کام کرنی والی باحجاب خواتین، پولیس کے اعلیٰ عہدے داران، مسلم افسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا، پاکستان قونصل جنرل عامر خان اور حجاب ڈے کی بانی بنگالی نژاد امریکی خاتون ناظمہ خان سمیت مسلم کمیونٹی سے بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔حجاب ڈے کی بانی ناظمہ خان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد مسلم خواتین کی خلاف بڑھتی ہوئی نفرت دیکھ کر انھیں اس کا خیال آیا تاکہ پوری دنیا کو بتا سکیں کہ ہم اس پر فخر محسوس کرتے ہیں، انھوں نے فرانس سمیت یورپ کے مختلف میں ممالک پردے کے خلاف اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔مسلم افسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا نے کا کہنا تھا کہ حجاب ہماری مسلم خواتین کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے نہیں روکتا، دیگر پولس عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک پولیس ایک ایسا محمکہ ہے جو رنگ نسل و مذہب سے بالاتر ہو کر اپنے ممبران کو اہمیت دیتا ہے ، جہاں ان کو مذہبی آزادی بھی حاصل ہے ۔ اس موقع پر خواتین میں اسکارف بھی تقسیم کیے گئے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *