قومی خبریں

خواتین

ایف بی آر نےپی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس منجمد کر دئے

پی ایس اوکی جانب سے بقایا جات کا تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اکاؤنٹس ایک ایسے وقت میں منجمد کر دیے گئے ہیں جب یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی ایک ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔مزید برآں ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے آج جمعرات تک بقایا جات کا تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس ایسے وقت میں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا جب ای اے ایس اے کا ایک وفد فلائٹ سیفٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ملک میں موجود ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ ایف بی آر سے رابطے میں ہے جس نے پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں، انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ 2020 میں ای اے ایس اے نے 22 مئی 2020 کو کراچی میں ایک طیارہ گرنے کے بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *