قومی خبریں

خواتین

پاکستان میں وزیر اعظم کا انتخاب آج

پی ایم ایل-این کے سرکردہ لیڈر شہباز شریف کاچنا جانا طے

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے سرکردہ لیڈر شہباز شریف کا اتوار کو ملک کا تینتیسواں وزیر اعظم بننا طے ہے۔ پی ایم ایل این اور پی پی پی (پاکستان پیپلز پارٹی) کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے اپنی نامزدگی سونپ دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ان کے حریف عمر ایوب خان نے بھی اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایل این چیف شہباز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ عام انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد نواز شرف نے خود ہی چھوٹے بھائی شہباز کو وزیر اعظم عہدہ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔ نیشنل اسمبلی سکریٹریٹ کے مطابق نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کے لیے نیشنل اسمبلی میں اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔ کامیاب امیدوار کو پیر کے روز صدر کی رہائش ایوانِ صدر میں عہدہ و رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *