ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
ہرجانہ کے طور پر 1.52 ملین ملیشیائی کرنسی فلسطینیوں کو دے دی
کوالالمپور : مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملیشیائی کرنسی 1.52 ملین (3,20,000ڈالر) کے بقدر فلسطینیوں کیلئے عطیہ کا اعلان کیا ہے جو انہیں ہتک عزت کے مقدمہ میں کامیابی پر حاصل ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر نائیک نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ سے دوچار فلسطینیوں کیلئے یہ ان کا معمولی عطیہ ہے جسے اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں ۔
سیاست نیوز پورٹل کی خبر کی مطابق یہ اعلان ملیشیاء میں گزشتہ روز ایک عدالت کے حکم نامہ کے بعد کیا گیا جس میں عدالت نے پینانگ کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر پی راما سوامی کو حکم دیا کہ ڈاکٹر نائیک کو ہتک عزت کے ہرجانہ کے طور پر 1.52 ملین ملیشیائی کرنسی ادا کریں ۔
No Comments: