Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی فسادات 2020: عدالت نے9 افراد کوباعزت بری کیا

مولانا محمود اسعد مدنی نے وکلاءکی قانونی جدوجہد کی ستائش کی

نئی دہلی 3 اپریل(میرا وطن نیوز )
شمال مشرقی دہلی فسادات 2020 سے متعلق ایک اہم مقدمہ میں دہلی کی ایک عدالت نے 9 افراد کو باعزت بری کر دیا ہے۔ 30مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج جسٹس پروین سنگھ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ استغاثہ کا مقدمہ چند کلیدی گواہوں کے بیانات پر قائم تھا، لیکن ان بیانات میں وقت، مقام اور ملزموں کی شناخت کے حوالے سے نمایاں تضادات پائے گئے جس کی بنیاد پر تمام ملزمان کو شک کا فا ئدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔
عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ بعض گواہوں نے انووا کرسٹا گاڑی پر حملے اور ’ رائل موٹرز‘کی دکان کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے مقام، وقت اور اپنی موجودگی کے بارے میں متضاد، بلکہ بعض مقاما ت پر گمراہ کن بیانات دیے۔ فاضل جج نے یہاں تک کہا کہ بعض گواہوں نے ان معاملات میںجھوٹی شہادت دی ہے۔
یہ مقدمہ سال 2020 میں دیال پور تھانے میں درج ایک ایف آئی آر سے متعلق ہے جس میں 24 فروری 2020 کے فسادات کے دوران چاند باغ علاقے میں پیش آنے والے متعدد واقعات شامل تھے۔ مقدمے میں شاہ عالم، راشد سیفی، محمد شاداب، حبیب، عرفان، سہیل، سلیم عرف آشو، ارشاد اور اظہر عرف سونو نامزد تھے، جنہیں عدالت نے تمام الزامات سے بری کر دیا۔اس مقدمہ میں ملزمان ارشاد اور حبیب کی قانونی پیروی جمعیت کی جانب سے سینئر وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک نے کی۔
صدر جمعیت علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اس فیصلے پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے وکلاءکی قانونی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ انصاف کی بالادستی کے لیے جمعیت علماءہند اپنی قانونی خدمات جاری رکھے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *