جوہانسبرگ: برکس میں 6 نئے ممالک کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سعودی عرب، ایران، مصر، ایتھوپیا، ارجنٹائن اور یو اے ای شامل ہیں۔ ہندوستان نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے اور وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس سے دنیا کو طاقت ملے گی۔ برکس کے فورم سے وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ ہم برکس توسیعی عمل کیلئے رہنما ہدایات، اصولوں اور طریقہ کار کے بعد سمجھوتہ پر پہنچ گئے ہیںاوربرکس توسیعی عمل کے پہلے مرحلے پر ہمارا اتفاق رائے ہے۔ ہم نے ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو برکس کا مکمل رکن بننے کے لیے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے اراکین یکم جنوری 2024 سے برکس کا حصہ بن جائیں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے برکس میں نئے ممالک کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراکین کے جڑنے سے برکس ایک مضبوط اور ہماری تمام مشترکہ کوششوں کو ایک نئی طاقت دے گا۔ اس قدم سے بہت سے ممالک کا ملٹی پولر ورلڈ آرڈر میں اعتماد مزید مسحتکم ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیموں نے مل کر برکس کی توسیع کے رہنما اصولوں، معیارات اور طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔ اس کی بنیاد پر ہم مصر، ایتھوپیا، ارجنٹائن، یو اے ای، سعودی عرب، ایران کو خوش آمدید کہنے پر متفق ہوئے ہیں ۔
No Comments: