قومی خبریں

خواتین

زلزلے کے جھٹکے سے پھر کانپا جاپان

زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 200 سے اوپر ہوگئی

ٹوکیو: جاپان میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا کی خبر کے مطابق جاپان کے ہونشو کے مغربی ساحل کے قریب تقریباً 2 بجکر 29 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ 6.0 شدت کے زلزلے کے بعد ابھی تک سونامی کی کوئی وارننگ نہیں ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ بحیرہ جاپان کے ساحل پر آیا، جس نے ملک کا وہ حصہ لرز کر رہ گیا، جہاں یکم جنوری کو وسطی جاپان کے کچھ حصوں کو ایک طاقتور زلزلے نے تباہ کردیا تھا۔ اس کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *