قومی خبریں

خواتین

سعودی عرب کی مدد سے بنگلہ دیش میں روہنگیاپناہ گزینوں کیلئے مکانات کی تعمیر

زیرتعمیرکل 410رہائشی یونٹس میں سے 300 رہائشی یونٹس کو مکمل کر لیا گیا

ریاض: کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی معائنہ ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں روہنگیا کے پناہ گزینوں کیلئے بننے والے رہائشی یونٹس کا جائزہ لیا۔روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے تعمیر کیے جانے والے ہاؤسنگ یونٹس میں 410 میں سے 300 رہائشی یونٹس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور بقیہ رہائشی یونٹس کی جلد از جلد تعمیر کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سعودی امدادی ادارہ کنگ سلمان ایجنسی کے نائب سربراہ برائے منصوبہ بندی وترقی، عقیل الغامدی کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں تباہ کن آگ سے متاثر ہونے والے پناہ گزینوں کیلئے پناہ گاہ فراہم کی جا رہی ہے۔ کنگ سلمان ریلیف کی ٹیم نے معائنہ کے دوران کاکس بازار میں واقع اوکیا اسپیشلائزڈ ہاسپٹل اور صدر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کا دورہ بھی کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *