
مرحومہ ایک بلند پایہ صابرہ اور شاکر ہ خا تو ن تھیں: تجمل حسین امام مسجد شوکت علی
نئی دہلی ،30مارچ (میرا وطن نیوز )
جامع مسجد دہلی کے سابق شاہی امام سید عبد اللہ بخاری مرحوم کی بیوہ اور شاہی امام سید احمد بخاری کی والدہ گرامی سکینہ بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت اور تعزیتی نشستوں کا انعقاد جاری ہے ۔راجدھانی سمیت ملک بھر کے علماء،دانشور ،سماجی اور سیاسی حلقوں سے شاہی امام سید احمد بخاری،نائب شاہی امام سید شعبان بخاری ،سیدیحیٰ بخار ی،حسن بخاری اور طارق بخاری سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
جامعہ ابوبکر صدیق، شمالی گھونڈہ، دہلی میں شاہی امام مولانا سید احمد بخاری کی والدہ کی وفات پر قرآن خوانی اور تعزیتی نشست رکھی گئی۔ جس میں علاقے کے باشعور حضرات اور علماءکرام نے شرکت کیا۔ شاہی امام کی والدہ پاک طینت اور نیک خاتون تھیں۔ اللہ رب العزت نے مرحومہ کو اعلیٰ نسب اور بز رگ خانوادے میں ولادت فر مائی جن کے سامنے شاہ وقت بھی زیر تھے جنہیں دنیا شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی نام سے جانتی ہے۔ اور زوجیت بھی نجیب الطرفین خاندان میں نصیب ہوئی۔ خوش قسمت اور پارسا خاتون تھیں کہ پروردگار نے دنیا میں دونوں مقامات میں عزت اور شرف بخشا ، اللہ جل شانہ مرحومہ کو قبر اور جنت میں ایسا ہی اعلیٰ مقام دے ، نامہ اعمال آسان فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ جامعہ کے صدر محمد انصار الحق قاسمی، مہتمم قاری بلاغ المبین ثاقبی، حافظ محی الدین خان، اور طلباءعزیز اور علاقے کے معزز حضرات کی دعا پر تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔
تجمل حسین امام مسجد مولانا شوکت علی نے کہا کہ مرحومہ ایک بلند پایہ صابرہ اور شاکر ہ خا تو ن تھیں،انہو ں نے اپنی تمام تر زندگی دین کی خدمت اور اپنے خاندان کی بہترین تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ یہ ان ہی کی نیک تربیت کا ثمر ہے کہ ان کے چاروں صاحبزادگان (سید احمد بخاری، سید یحییٰ بخاری، سید طارق بخاری اور سید حسن بخاری) اور دونوں صاحبزادیاں آج ملت کے لیے با عث افتخار ہیں۔ایک ایسی ہستی کا رخصت ہونا جس نے تار یخ ساز شخصیت حضرت مولانا سید عبداللہ بخاری کے شانہ بشانہ زندگی گزاری ہو، بلاشبہ ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ماں کا سایہ اٹھ جانا ایک ایسا خلا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت پ ±ر نہیں کر سکتی۔
مولانا تجمل حسین نے کہابارگاہِ الٰہی میں التجا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر د ے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ نہایت ہی سکون و وقار کے ساتھ، مرحومہ کو ان کے رفیق حیات حضرت مولانا سید عبداللہ بخاری کے پہلو میں، تاریخی جامع مسجد دہلی کے احاطے میں سپردِ خا ک کیا گیا۔ ان کی تدفین کا یہ مقام ان کی عظمت اور اس مقدس چوکھٹ سے ان کی دیرینہ وابستگی کی ایک روشن علامت ہے۔اس دکھ کی گھڑی میں شاہی امام اور ان کے پورے خاندان کی خدمت میں دلی تعزیت و ہمدردی پیش کرتا ہوں۔اللہ رب العزت مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ان کی لغزشوں سے درگزر فرما کر انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے م۔تما م سوگواران، بالخصوص چاروں صاحبزادگان اور دونوں صاحبزادیوں کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔ (آمین)
No Comments: