Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

روزہ کشائی رب کے حکم کی تعمیل اور بندوں میں میل ملاپ کا بہترین ذریعہ: چندربھان خیال

نئی دہلی۔ 12مارچ (میرا وطن نیوز)
محفوظ لرحمن میموریل کمیٹی کے صدر بزرگ صحافی جلال الدین اسلم کی رہائش گاہ واقع جوشی کالونی، نئی دہلی میں روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی معروف اردو جرنلسٹ، سابق وائس چیئرمین این سی پی یو ایل اور ایڈوائزری کمیٹی ساہتیہ اکادمی کے کنوینر چندربھان خیال نے شرکت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ روزہ کشائی نہ صرف رب کے حکم کی تعمیل ہے بلکہ یہ بندوں میں میل ملاپ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
روزنامہ ’قومی آواز‘ نئی دہلی میں دوران ملازمت کا ذکر کرتے ہوئے چندر بھان خیال نے کہا کہ وہ بڑ ا سنہرا دور تھا۔ جب ہندو مسلم کی بات نہ ہوکر انسانیت کے فروغ، فرض منصبی نبھانے اور ایک دوسرے کی خیر اندیشی کا تذکرہ ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق لیتے ہوئے ملک اور قوم کی بھلا ئی کے لیے کام کرنا چاہیے اور یہ سب اس قت ہی ممکن ہوگا جب ہم ذاتی مفاد کو ترک کرکے قومی مفاد کے لیے آگے آئیں گے۔ اس موقع پر معروف صحافی سہیل انجم اور ڈاکٹر سیداحمد خاں نے بھی اظہار خیال کیا۔ تمام شرکاءکا شکریہ جلال الدین اسلم نے ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *