قومی خبریں

خواتین

پاکستانی فضائیہ کے تربیتی اڈے پر حملہ،جوابی فائرنگ میں9 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے ایئربیس میں داخل ہونے سے پہلے ہی پی اے ایف نے حملہ ناکام بنا دیا

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بڑا دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ میانوالی ایئربیس میں کئی دہشت گردوں کے داخل ہونے کی خبر ہے۔ پورے علاقے میں شدید فائرنگ جاری ہے۔ اس حوالے سے کئی پاکستانی صحافیوں کی رپورٹس اور ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔ جہاں مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے میانوالی میں پاکستانی فضائیہ کے تربیتی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ جس کے بعد متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ آج صبح کئی ‘خودکش بمباروںنے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں میانوالی میں پاکستانی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا۔ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے کہا کہ انہوں نے جوابی فائرنگ میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دہشت گردانہ حملے کے بعد میانوالی ایئربیس پر صورتحال سے واقفیت رکھنے والے عہدیداروں نے میڈیاکو بتایا کہ حملے میں کئی لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ سے چھ بھاری مسلح افراد کے ایک گروپ نے علی الصبح حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ی اے ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ایئربیس میں داخل ہونے سے پہلے ہی انہوں نے حملہ ناکام بنا دیا۔ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے میں فضائیہ کے اڈے کے اندر کھڑے کئی طیارے تباہ ہو گئے۔ پاکستان میں مقیم دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حملے کی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
اس حملے کے بعد فوج نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘4 نومبر کی صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ناکام دہشت گرد حملے کی زد میں آ گئے۔ اسے فوجیوں کے موثر جواب سے ناکام بنایا گیا اور اہلکاروں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ غیر معمولی جرأت اور بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو فوج نے بیس میں داخل ہونے سے قبل ہی مار گرایا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں کو بروقت اور موثر جوابی کارروائی کے باعث فوج نے گھیرے میں لے لیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *