قومی خبریں

خواتین

توہین مذہب کے الزام میں مشہور گلوکار عامر طاطالو کو سزائے موت

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غلط تشہیر کرنے اور فحش اشیاء کو شیئر کرنے کا بھی الزام

ایران کی سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے الزام میں مشہور گلوکار عامر طاطالو کے نام سے مشہور عامر حسین مغشودلو کو سزائے موت سنائی ہے۔ عامر حسین کو پہلے پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن پروزکیوٹر کے اعتراض کے بعد جب اس معاملے کو پھر سے کھولا گیا اور جانچ کی گئی تو حکومت کی کہی بات صحیح ثابت ہوئی اور گلوکار عامر کو پیغمبر محمد کی توہین کا مجرم قرار پایا گیا۔ حالانکہ عدالت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آخری نہیں ہے اور اس کے خلاف ابھی بھی اپیل کی جا سکتی ہے۔
37 سال کے عامر طاطالو ایران کے خوف سے 2018 سے ترکی کے استنبول میں چھپ کر رہ رہے تھے۔ لیکن ترکی کی پولیس نے 2023 کے دسمبر مہینے میں انہیں پکڑ کر ایران کے سپرد کر دیا۔ اس کے بعد سے عامر ایران کی حراست میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق طاطالو کو جسم فروشی اور فحاشی کو بڑھاوا دینے کے لیے بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ان پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غلط تشہیر کرنے اور فحش اشیاء کو شیئر کرنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔دراصل رَیپ، پاپ اور آر اینڈ بی کے کمپوزیشن کے لیے مشہور ٹیٹو گلوکار عامر طاطالو کے خلاف پہلے بھی کئی الزامات لگائے گئے تھے۔ طاطالو نے سال 2017 میں ایران کے اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک عجیب و غریب ٹیلی ویژن گفتگو کی تھی۔ سال 2015 میں طاطالو نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت میں ایک نغمہ بھی بنایا تھا جو 2018 میں ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے صدارتی مدت کے دوران سامنے آیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *