Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ شاہ نجف میں آغا مراد عباس کی مجلس چہلم کا انعقاد 29مارچ کو

مولانا حافظ صفدر حسین باقری نوگانواں سادات کریں گے خطاب

بلند شہر،23مارچ (میرا وطن نیوز )
انجمن آل اطہر رجسٹرڈ سانکھنی( برانچ دہلی) کے سابق جنرل سکریٹری مرحوم آغا مراد عباس ابن حاجی مرزارحمت علی مرحوم کے چہلم کے موقع پر 29مارچ بروز اتوار سہ پہر 3بجے درگاہ شاہ نجف سانکھنی بلند شہر میں ایک مجلس عزابرائے ایصا ل ثوا ب منعقد کی جا رہی ہے ۔
حاجی ناصر عباس کی اطلاع کے مطابق مجلس چہلم میں سو زخوانی میر زاہد علی و ہمنوا اورنگ آبادی ، پیش خو انی چاند فیضی کربلائی ،شہادت علی ’پنٹو ‘ اور مجاور حسین ’مجاور ‘ کریں گے ۔جبکہ مولانا حافظ صفدر حسین باقر ی نوگانواں سادات خطاب فرمائیں گے۔مجلس چہلم میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہمایوں عابد مرزا انجام دیں گے ۔بعد مجلس نوحہ خوانی حسن عباں کریں گے ۔سوگواران خاوندہ مرزا شاہد حسین مرحوم نے اہل بستی سمیت دہلی اور این سی آر کے مومنین سے مجلس چہلم میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *