
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مشکلات سے نجات دلائے جانے کا مطالبہ
نئی دہلی ،12مارچ (میرا وطن نیوز )
ملک اور قومی راجدھانی میں گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ اور سپلائی میں پیدا ہونے والی افراتفری کے خلاف دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی کال پر ضلع کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صد ر اور میو نسپل کونسلر حاجی ظریف کی قیادت میں بلاک کانگریس کمیٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے شمال مشرقی دہلی کے بابر پور علاقے میں واقع گیس ایجنسی میں زبردست احتجاج ی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پارٹی کارکنو ں نے مرکزی بی جے پی سرکار کے خلاف نعرے زبر دست نعرے بازی کی ۔اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے ، ’گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے، گیس کی بلیک مارکیٹنگ بند کرنے اور گیس کی قیمتوں کو کم کرنے‘ کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر حاجی ظریف نے مرکزی سرکار پر زور دیا کہ وہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے، گیس کی قیمتوں میں کمی کرے اور گیس کی بلیک مارکیٹنگ کو روکے۔ اور مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک سلنڈر کے لیے سارا دن لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔اس احتجاجی مظاہرے میں حاجی نصیب عالم، بلاک صدر محمد شباب، حاجی سعید، حاجی اشرف، گلفام چودھری ، کلام چودھری، اقرار، اچھن خان، ڈاکٹر رحمن، آصف، عارف، حافظ دلشاد، اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔
No Comments: