قومی خبریں

خواتین

جیل میں عمران خان کی حالت زار سے متعلق رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد :سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کی اٹک جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں سزا دیے جانے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا رکھی ہے۔ جمعرات کو اس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ معاملہ تاحال زیر سماعت ہے، جس پر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وہ اس معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرے گی اور پھر اس پر اپنا فیصلہ سُنائے گی۔سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ 28 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *