قومی خبریں

خواتین

دبئی سیاحتی ویزا کے لیے ہندوستانی درخواستوں کی منظوری کی شرح میں واضح کمی

پہلے جہاں تقریباً تمام درخواستیں منظور ہو جاتی تھیں، اب ہر 100 میں سے 5-6 درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں

ہندوستانی سیاحوں کے لیے دبئی پہنچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جو ان کی ایک مقبول منزل ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق، دبئی سیاحتی ویزا کے لیے ہندوستانی درخواستوں کی منظوری کی شرح میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ پہلے جہاں تقریباً تمام درخواستیں منظور ہو جاتی تھیں، اب ہر 100 میں سے 5-6 درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں۔
ہندوستان سے 2023 میں 60 لاکھ سے زیادہ سیاح دبئی گئے تھے لیکن نئے قوانین نے ویزا کے حصول کو مشکل بنا دیا ہے۔ ان مسترد درخواستوں کی وجہ سے سیاحوں کو نان ریفنڈ ایبل فلائٹ اور ہوٹل بُکنگ میں ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
دبئی کے لیے سیاحتی ویزا درخواستوں کے حوالے سے یو اے ای نے حال ہی میں کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں، جس کی وجہ سے ویزا مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت مسافروں کو اپنے ریٹرن ٹکٹ کی ایک کاپی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے یہ دستاویزات ہوائی اڈے کے حکام چیک کرتے تھے۔
سیاحوں کو اپنی ہوٹل کی بُکنگ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، اگر آپ دبئی میں کسی خاندان کے رکن کے گھر میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس خاندان کے افراد کو اپنی رہائشی ویزا اور اماراتی آئی ڈی دکھانی ہوگی۔
مزید برآں، سیاحوں سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ ان کے پاس دبئی میں قیام اور سفر کے لیے کافی مالی وسائل ہوں۔ اس کے لیے سیاحوں کو بینک اسٹیٹمنٹ یا اسپانسرشپ لیٹر پیش کرنا ہوگا۔
دبئی کے سفر کے لیے مالی وسائل کی شرائط بھی سخت کی گئی ہیں۔ دو ماہ کے ویزے کے لیے کم از کم 5000 اماراتی درہم (تقریباً 1.14 لاکھ روپے) اور تین ماہ کے لیے اے ای ڈی 3000 درکار ہیں۔ یہ سخت قوانین سیاحوں کی منصوبہ بندی کو متاثر کر رہے ہیں اور ہندوستانی شہریوں کے لیے دبئی کا سفر مہنگا اور پیچیدہ بن رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *