قومی خبریں

خواتین

پیرس میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

سفیدلباس زیب تن کر انسانی حقوق کے چوک پرزمین پر لیٹ کر احتجاج کیا

پیرس : فرانس کی دارالحکومت پیرس میں فلسطینی حامی مظاہرین نے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے غزہ کے شہریوں کے حق میں زمین پر لیٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔فلسطینی حامی انسانی حقوق کے چوک پر اس علاقے کے قریب جمع ہوئے جہاں ایفل ٹاور واقع ہے۔اسرائیلی حملوں اور بموں سے جانیں گنوانے والے غزہ کے شہریوںکی یاد میں مظاہرین نے سفید لباس زیب تن کررکھااور چوک میں زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا۔غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کی نمائندگی کرنے والے مظاہرین نے اپنے سرخ پینٹ والے ہاتھ ہوا میں بلند کیے اور اپنے منہ کو دوسرے ہاتھوں سے ڈھانپ لیا۔اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے اور گلے میں فلسطینی کیفیاں پہنے ہوئے مظاہرین نے “آزاد فلسطین”، “غزہ، پیرس تمہارے ساتھ ہے” اور “غزہ ہم سب تمہارے ساتھ ہیں” کے نعرے لگائے۔اس کارروائی کے شرکاء نے ایک میٹر چوڑا فلسطینی پرچم اٹھا رکھا تھا – مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *