قومی خبریں

خواتین

عمرے کےویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب پہونچی 16رکنی پاکستانی فیملی گرفتار

تفتیش میں فیملی نے بتایا کہ تین ایجنٹوں نے سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ایجنٹوں کو دینی تھی۔

ریاض: عمرے کےویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والی فیملی کے 16 افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر خالد انیس کے حوالے سے جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملتان سے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جارہی تھی۔ دوران تفتیش فیملی نے بتایا کہ تین ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ہماری رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ 11 خواتین، 5 مردوں اور ایک بچے کو حراست میں لیا گیا ہے، متعلقہ فیملی کے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *