اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام ترکی میں 33افراد گرفتار
ملک کے وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک بھر کے اٹھ صوبوں میں 57مقامات پرچھاپے مارے گئے
استنبول :ترکی کے وزیرداخلہ علی یاریکایا نے ایک روز قبل سوشیل میڈیا پر اعلان کیاکہ کم ازکم 33افراد کواغوا کی منصوبہ بندی کرنے اور اسرائیل کی موساد کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہ میں گرفتار کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”آپریشن مول“میں ملک بھر کے اٹھ صوبوں میں 57مقامات پرچھاپے مارے جو استنبول کے پراسکیوٹر کے انسداد دہشت گردی بیورو اور ترکی کی ایم ائی ٹی انٹلیجنس ایجنسی نے شروع کئے تھے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ مشتبہ افراد کے متعلق خیال کیاجاتا ہے کہ وہ ترکی کی سرزمین پر مقیم غیرملکی شہریوں کی شناخت‘نگرانی‘ حملہ اوراغوا کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔چھاپے ماری کے دوران حکام کو 143,830یوروز ایک غیر لائسنس یافتہ بندوق اور عصری فائلیں ملی ہیں۔ترکی کے وزیر نے کہاکہ ”قومی اتحاد اور ہمارے ملک کی اظہاریگانگت کے خلاف جاسوسی سرگرمیوں کی ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے۔
No Comments: