واشنگٹن: امریکی ریاست مین اسٹیٹ میں فائرنگ کے دو بڑے واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق اس سلسلے میں “شخص” کی شناخت کر لی گئی ہے جو “مسلح اور خطرناک” ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے ایک بیان میں،لیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ 40 سالہ شخص رابرٹ کارڈ، جو اس وقت مفرور ہے، کو “مسلح اور خطرناک سمجھا جانا چاہیے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے رابرٹ کارڈ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جوسکیمنجز بار اور اسپیئر ٹائم تفریحی مقام پر بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے حوالے سے مطلوب ہے۔ کارڈ کو مسلح اور خطرناک سمجھا جانا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیاہےکہ اگر آپ اس کے ٹھکانے سے واقف ہیںتوبراہ کرم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
دونوں مقامات ایک دوسرے سے 6.5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، مین اسٹیٹ پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: “لیوسٹن میں ایک فعال شوٹر ہے۔ ہم لوگوں سے کہیں گے کہ وہ احتیاط برتیںاور براہ کرم دروازے بند کرکے اپنے گھر کے اندر رہیں۔اگرچہ فوری طور پر زخمیوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق کم از کم 50 سے 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
No Comments: