کھٹمنڈو: مغربی نیپال میں جمعہ کی شب آئے 6.4 شدت کے شدید زلزلے میں کم از کم 128 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔زلزلے میں بڑے تعداد میں میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیےعلاج کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کا اثر دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں بھی دیکھا گیا۔ بہار کے پٹنہ اور مدھیہ پردیش کے بھوپال تک زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیپال میں زلزلہ کے بعد پہاڑی دیہاتوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، درجنوں مزید زخمی پائے گئے ہیں۔ حکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ کئی مقامات سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ نیپالی فوج اور نیپال پولیس دونوں کو امدادی کاموں کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے ریسکیورز کے لیے کچھ پگڈنڈیوں کو روک دیا۔نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پرچنڈنے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بچاؤ اور راحت کے لیے 3 سیکورٹی ایجنسیوں کو تعینات کیا ہے۔ نیپال میں گزشتہ چند مہینوں میں زلزلے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ 22 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کا مرکز بھی نیپال تھا اور اس وقت یہاں 4 جھٹکے محسوس کئے گئے۔
No Comments: