
نئی دہلی ،7مارچ (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتے کو سہیلی پنک این سی ایم سی کارڈ کے ساتھ ڈی ٹی سی بس میں سفر کیا اور تجربہ کیا کہ یہ سہولت زمینی سطح پر کس طرح کام کر رہی ہے۔بس میں سوار ہونے پرکارڈ کو مشین پر صرف ٹیپ کرہوتا ہے اور سفر فوری طور پر ریکارڈ ہوجاتا ہے۔ پورا عمل تیز، آسان اور شفاف ہے۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کی ماو ¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے یہ بہت آسان سہولت ہے۔ یہ کارڈ شہر بھر کے مختلف مراکز پر مفت جاری کیا جا رہا ہے۔ بس اپنے آدھار نمبر اور موبائل نمبر کے ساتھ رجسٹر کریں اور ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا لطف اٹھائیں۔تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ سہیلی پنک این سی ایم سی کارڈ حاصل کریں اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
No Comments: