Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شبیر احمد انصاری کی رحلت ملک و ملت کا ناقابل تلافی:مشاورت`

نئی دہلی،23مارچ (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر اور مشاورت کی مر کز ی مجلس عاملہ کے معزز رکن، شبیر احمد انصاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مشا ور ت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شبیر انصاری کا انتقال محض ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک پورے عہد کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاری صاحب اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ حق کی جدوجہد صرف نعروں تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اسے عوامی شعور کی بیداری تک پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شبیر انصاری کو مہاراشٹر میں مسلم او بی سی ریزرویشن تحریک کا ایک اہم معمار سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے منڈل کمیشن کی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اس تحریک کو عوامی سطح پر مضبوط بنانے میں کلیدی خدمات انجام دیں، جس کے نتیجے میں ریاست میں مسلم او بی سی طبقات کو ریزرویشن حاصل ہوا۔ان کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج، ریلیاں اور تنظیمی سرگرمیا ں منظم کی گئیں، جنہوں نے حکومتی پالیسیوں پر اثر ڈالا۔ شبیر انصاری نے دستور ہند کے تحفظ، ذات پا ت پر مبنی مردم شماری کے مطالبے اور پسماندہ طبقات کی سماجی، تعلیمی اور معاشی بہتری کے لیے مسلسل جدوجہد کی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *