قومی خبریں

خواتین

آئی سی سی بیسٹ ٹی-20 ٹیم میں ہندوستان کا جلوہ

یشسوی جیسوال، اسپنر روی بشنوئی اور تیز گیندباز ارشدیپ سنگھ کے نام شامل۔سوریہ کمار یادوبنے کپتان

نئی دہلی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ سال (2023) کی ’بیسٹ ٹی-20 ٹیم‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی-20 کے نمبر 1 بلے باز سوریہ کمار یادو کو اس ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ ان کے علاوہ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال، اسپنر روی بشنوئی اور تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ کو آئی سی سی نے 2023 کی منتخب ٹی-20 ٹیم میں شامل کیا ہے۔سوریہ کمار یادو 2022 میں ٹی-20 کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوئے تھے اور 2023 میں بھی ان کا جلوہ خوب دکھائی دیا۔ اس کھلاڑی نے گزشتہ 177 ٹی-20 اننگ میں 48 سے زیادہ کی اوسط سے 733 رن بنائے ہیں۔ ان میں 2 سنچری اور 5 نصف سنچری شامل ہیں۔ دنیا کے نمبر 1 اس بلے باز کو ایک بار پھر ٹی-20 کرکٹر آف دی ایئر کی دوڑ میں سب سے آگے بتایا جا رہا ہے۔
گزشتہ سال ٹی-20 انٹرنیشنل میں قدم رکھنے والےیشسوی جیسوال نے 16 اننگ میں 33 سے زیادہ کی اوسط سے 502 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انھوں نے ایک سنچری اور 4 نصف سنچری بھی اسکور کیے ہیں۔ اسپن گیندباز روی بشنوئی نے بھی گزشتہ سال زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 11 میچوں میں 18 وکٹ لیے اور ان کا اکونومی ریٹ 7.3 رہا۔ تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ کی بات کی جائے، تو انھوں نے گزشتہ سال 21 میچوں میں 26 وکٹ حاصل کیے ہیں۔
آئی سی سی کے ذریعہ 2023 کی منتخب کردہ ’بیسٹ ٹی-20 ٹیم کے کھلاڑیوں میں یشسوی جیسوال (ہندوستان)، فل سالٹ (انگلینڈ)، نکولس پورن (ویسٹ انڈیز)، سوریہ کمار یادو (کپتان، ہندوستان)، مارک چیپ مین (نیوزی لینڈ)، سکندر رضا (زمبابوے)، الپیش رامجنی (یوگانڈا)، مارک ادیئر (آئرلینڈ)، روی بشنوئی (ہندوستان)، رچرڈ نگاروا (زمبابوے)، عرشدیپ سنگھ (ہندوستان)کے نام شامل ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *