قومی خبریں

خواتین

آئی پی ایل کے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورکے خلاف چنئی سپر کنگزکی فتح 

شیوم دوبے نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ اسکور بنایا

رائل چیلنجرز بنگلورایک بار پھرچیپاک میں، چنئی سپر کنگز کو شکست دینے میں ناکام رہا۔ بنگلورو نے 2008 میں پہلی اور آخری بار چنئی کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔ آئی پی ایل 2024 کے پہلے میچ میں سی ایس کے نے آر سی بی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ چنئی کی جانب سے بلے بازی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیوم دوبے نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ اسکور بنایا۔ جب کہ بولنگ میں مستفیض الرحمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جڈیجہ نے دوبے کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کو جیت دلانے میں مدد کی ۔
چیپاک میں کھیلے گئے میچ میں چنئی نے شروع سے آخر تک بنگلورو پر غلبہ حاصل کیا۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، آر سی بی نے 20 اووروں میں بورڈ پر 173/6 رنز بنائے۔ چنئی کے گیند بازوں نے بیچ میں آر سی بی کے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ،لیکن آخر میں دنیش کارتک اور انوج راؤت نے چھٹے وکٹ کے لیے 95 (50 گیندوں) کی شراکت داری کی، جس کی وجہ سے ٹیم معقول ٹوٹل بنانے میں کامیاب رہی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی نے 18.4 اوور میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *