نئی دہلی : ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی رویند جڈیجہ نے بھی ریٹائر ہونے کی اطلاع دی ہے۔رویندر جڈیجہ نے 10 فروری 2009 کو ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا تھا۔ اس میچ میں جڈیجہ نے 4 اوور میں 29 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لیا تھا، جبکہ 7 گیندوں پر 5 رن بنائے تھے۔ جڈیجہ نے آخری میچ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کھیلا۔ اس مقابلے میں جڈیجہ نے محض 2 رن بنائے اور بولنگ کرتے ہوئے بھی وہ 12 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ان کا ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا اور آخری میچ تقریباً ایک جیسا رہا۔
No Comments: