قومی خبریں

خواتین

پی سی بی کا بڑا فیصلہ : سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق برطرف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کر دیا ہے۔ عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔ ان دونوں کی رخصتی کا باضابطہ اعلان اس ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔ وہاب کو پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔ جو ان کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد محسن نقوی نے پہلے انہیں چیف سلیکٹر، پھر سلیکشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا اور وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر ٹیم مینیجر تھے۔
وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹانے کے بعد پاکستان کی سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف، اسد شفیق اور ڈیٹا اینالسٹ بلال افضل رہ گئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے گی اور کمیٹی میں چیف سلیکٹر بھی ہوگا۔ اس سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد بھی سات سے کم ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ چار سال میں چھ چیف سلیکٹرزمقرر کئے تھے ۔ وہاب سے پہلے ہارون رشید، شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد وسیم اور مصباح الحق بھی مختصر مدت میں سلیکٹر بن چکے ہیں۔ دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض اور مینجر منصور کو بھی ان کے عہدوں سے سبکدوش کردیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *