ایشین گیمز 2023 کا اختتام،ہندوستان کو 107تمغے ملے
اختتامی تقریب میں 2 ہزار سے زائد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ہانگزو: دو ہفتوں کے شاندار مقابلوں کے بعد، ایشین گیمز 2023 کا اختتام آج ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے دوران سب کی نظریں کھلاڑیوں اور رضاکاروں پررہیں۔ اختتامی تقریب میں 2 ہزار سے زائد فنکاروںنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ہانگزو ایشین گیمز ہندوستان کے لیے یادگار رہے ہیں۔ ان کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ہندوستان نے 100 سے زیادہ تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستان نے اپنی ایشین گیمز مہم کا اختتام 107 تمغوں کے ساتھ کیا ہے۔ ہندوستان نے ایشیائی کھیل 2023 میں کل 107 تمغے جیتے تھے جن میں 28 طلائی، 38 چاندی اور 41 کانسی کے تمغے شامل تھے۔ اس سے قبل ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا بہترین ریکارڈ جکارتہ 2018 میں 70 تمغوں کا تھا۔ تب ہندوستان نے 16 گولڈ میڈل جیتے تھے اور اس بار اس نے اس سے تقریباً دوگنا تمغے جیتے ہیں۔
No Comments: