قومی خبریں

خواتین

رشمیکا مندانا اور کاجول کے بعد ا ب سچن تندولکر ڈیپ فیک کے شکار

سابق کرکٹرنے ’ڈپ فیک‘ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو نقلی ہے اور آپ کو دھوکہ دینے کے لیے بنائی گئی ہے

ممبئی :رشمیکا مندانا اور کاجول جیسی کئی مشہور شخصیات کے ڈیپ فیک ویڈیو کا شکارہونے کے بعد اب اس میںہندوستان کے سابق کرکٹر سچن تندولکر کا نام بھی اس میںشامل ہو گیاہے۔ اس بات کی جانکاری خود سچن تندولکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔ انھوں نے ’ڈپ فیک‘ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’یہ ویڈیو نقلی ہے اور آپ کو دھوکہ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔پوسٹ میں سچن تندولکر نے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر اظہارِ فکر بھی کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’ٹیکنالوجی کا اس طرح سے غلط استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ایسی ویڈیو یا ایپ یا اشتہار آپ کو اگر نظر آئے تو انھیں فوراً رپورٹ کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی محتاط رہنا چاہیے اور ان کے خلاف کی گئی شکایت پر جلد از جلد کارروائی کرنی چاہیے۔ ان کا کردار اس بارے میں بہت ضروری ہے تاکہ غلط جانکاری اور خبروں کو روکا جا سکے اور ’ڈیپ فیک‘ کا غلط استعمال ختم ہو۔
’ڈیپ فیک‘ ویڈیو سچن تندولکر نے شیئر کی ہے اس میں وہ گیمنگ سے جڑے ایک ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو آسانی سے پیسے کمانے کا لالچ دیتا ہے۔ ویڈیو میں سچن تندولکر یہ دعویٰ کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ ان کی بیٹی سارا بھی اس گیم کو کھیل کر خوب پیسے کما رہی ہیں۔ حالانکہ سچن تندولکر نے اس ویڈیو کو جھوٹ پر مبنی قرار دے کر سبھی کو الرٹ کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *