Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوگی آدتیہ ناتھ سرکار ریاست کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے: سہیل اقبال

سابق کابینہ وزیر یوپی اور ایم ایل اے نواب اقبال محمود کے بیٹے کاسانکھنی میںہوا استقبال

جہانگیر آباد،31مارچ (میرا وطن نیوز )
سابق کابینہ وزیر اترپردیش اور ایم ایل اے نواب اقبال محمود کے بیٹے سہیل اقبال محمود کا کوتوالی تھانہ کے تحت گاﺅںسانکھنی پہنچنے پرسابق پردھان آزاد علی کی قیادت میں مقامی لوگوں نے پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا۔ وہ یہاں بستی میں ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل اقبال محمودنے کہا کہ دادری میں ہونے والی ریلی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ 2027 میں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی واپسی یقینی ہے۔ مرکزی اور ریاستی دونوں سرکاروں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں حالات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکارریاست میں اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، فر ضی انکاو ¿نٹر کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام پریشان ہے اور اکھلیش یادو کے دور اقتدار کے دنوں کے لیے یاد کر رہی ہے۔
انہوں نے بی جے پی کی ریاستی سرکار کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ’جنگل راج‘ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو مارا جا رہا ہے، اور یہ سرکار لوگوں کے درمیان نفرت کے بیج بونے کے لیے سرگرم عمل ہے، لوگوں کو مذہبی خطوط پر تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی سرکارنے ہمیشہ ہر مذہب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے اور سماج کے تمام طبقا ت کا یکساں احترام کیا ۔ اس موقع پرضلع کے سینئر ایس پی لیڈر پرویز عالم، کونسلر محمد سلطان انصاری، ممتاز انصاری (ایڈووکیٹ) ، سجاد علی، عباس علی، صابر علی، صادق علی ،راشد عباس،چننی دادا اور دیگر موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *