Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جب ایل پی جی کا کوئی بحران نہیں ،تو سلنڈروں سے قطاریں لگ رہی ہیں ،مودی سرکار بتائے

کیاسرکار سے جڑے لوگ ایل پی جی کی کالا بازاری کر عوام کو لوٹ رہے ہیں :سوربھ بھاردواج

نئی دہلی، 4اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے مودی سرکار کے دعو ¶ں کے برعکس دہلی سمیت پورے ملک میں ایل پی جی کی قلت پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ سامنے آ کر عوام کو سچ بتائے’ جب ملک میں ایل پی جی کا کوئی بحران نہیں ہے تو پھر گیس ایجنسیو ں کے سامنے سلنڈر کے لیے لمبی لمبی قطاریں کیوں لگ رہی ہیں۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا’ مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ ہرمز کا سمندری راستہ بھارتی جہازوں کے لیے کھلا ہے اور ایل پی جی کی پیداوار بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی یہ کمی کیوں ہے، کالا بازاری کیوں ہو رہی ہے اور اس کمی کے باعث مہاجر مزدور دہلی کیوں چھوڑ رہے ہیں؟
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کئی دنوں سے یہ سننے میں آ رہا ہے کہ اسٹریٹ آف ہرمز بھارت کے لیے کھلا ہوا ہے، یعنی ہماری ایل پی جی اور ہمارے جہاز وہاں سے آ جا سکتے ہیں۔ بار بار یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے اور پیداوار بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر سپلائی اور پیداوار درست ہے تو پھر یہ قلت کیوں پیدا ہو رہی ہے؟ یہ بات سمجھ سے باہر ہے اور اس کا کوئی ٹھوس سبب سامنے نہیں آ رہا۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ مرکزی سرکارکو اس بارے میں واضح کرنا چاہیے کہ آخر کیوں لوگ گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں؟ کیوں بار بار سلنڈر بک کرنے کے باوجود لوگوں کو ڈیلیو ری نہیں مل رہی؟ کیوں کاغذوں میں تو سلنڈر کی ڈیلیوری دکھائی جاتی ہے مگر حقیقت میں سلنڈر فراہم نہیں کیا جاتا؟ انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں لوگ دہلی اور دیگر بڑے شہروں کو چھوڑ کر اپنے گا ¶ں وا پس جانے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس کھانا پکانے کے لیے گیس تک دستیاب نہیں ہے۔ اس سوال کا جواب سرکار کو دینا ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *