قومی خبریں

خواتین

بہار کےدربھنگہ میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

پٹاخے کی چنگاری سے خیمے میں آگ لگنے سے 6افراد ہلاک

پٹنہ : دربھنگہ میں بھیانک آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ جمعرات کی آدھی رات کو شادی کی تقریب میں شادی کے مہمان آتش بازی کر رہے تھے۔ پٹاخے کی چنگاری سے پہلے ہی خیمے میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ پورے پنڈال تک پہونچ گئی۔ اس دوران وہاں رکھے سلنڈر دھماکے سے پھٹنے لگے۔ اس سے نکلنے والی آگ نے رام چندر پاسوان کے دروازے پر رکھے ڈیزل کے گیلن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ رام چندر پاسوان کے خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ واقعہ ضلع کے علی نگر بلاک کے بہیرا تھانہ کے انتور گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھگن پاسوان کی بیٹی کی شادی تھی۔ شادی کے مہمانوں کے قیام اور کھانے کا انتظام پڑوسی رام چندر پاسوان کے رہائشی احاطے میں کیا گیا تھا۔ شادی کے مہمان آئے اور آتش بازی کرنے لگے۔ جس کی وجہ سے پنڈال میں آگ لگ گئی۔سلنڈر اور ڈیزل گیلن میں پھٹنے سے آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لی، جلد ہی اس نے رام چندر پاسوان کے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ جب تک گھر میں موجود اہل خانہ خود پر قابو پاتے تب تک آگ تمام کمروں میں پھیل چکی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *