حیدرآباد: ساحل کے قریب ٹھہر کر سیلفی لینے کے دوران دو خواتین سمندرمیں غرق ہوگئیں۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع کے تنتاڈی ساحل پر پیش آیا۔تین خواتین این رتنم اور کنکادُرگا کے طورپر مہلوکین کی شناخت کی گئی ہے۔یہ دونوں ایک اورخاتون کے ساتھ ساحل پر ٹہر کر سیلفی لے رہی تھیں کہ اچانک پیر پھسل کر یہ تینوں غرق ہونے لگیں۔ان کو غرق ہوتا ہوا دیکھ کر ماہی گیروں نے ان کو بچانے کی کوشش کی تاہم دوخواتین غرق ہوگئیں جبکہ ایک کو بچانے میں کامیابی حاصل کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مہلوکین کا تعلق ضلع کے شٹی پالیم گاوں سے ہے۔
No Comments: