
نئی دہلی | 19 مارچ (میرا وطن نیوز)
دہلی کے شہریوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہوئے دہلی کے وزیر داخلہ آشیش سود نے ہدا یت دی ہے کہ پورے شہر میں فائر سیفٹی کا ایک جامع آڈٹ کرایا جائے۔ اس اقدام کے تحت، فائر سیفٹی کے سخت ضابطوں کا دائرہ اب صرف تجارتی زونز سے آگے بڑھے گا تاکہ رہائشی علاقوں میں کام کرنے والے تمام اداروں کو بھی شامل کیا جا سکے۔
آشیش سودنے واضح طور پر کہا ہے کہ دہلی میں اب حفاظت سے متعلق کوئی ’بلائنڈ سپاٹ‘باقی نہیں رہے گا۔ ا س کام کو تیز رفتاری اور شفافیت دونوں کے ساتھ انجام دینے کو یقینی بنانے کے لیے، تیسرے فر یق کے ماہرین کو پورے شہر میں اداروں کا معائنہ کرنے اور حفاظتی آڈٹ کرنے میں مصروف رکھا جائے گا۔
آشیش سود نے کہا:’ہر کارکن اور ہر خاندان کو یہ یقین دہانی ہونی چا ہیے کہ وہ جہاں بھی ہوں، ان کی حفاظت کی ضمانت دی گئی ہے۔ دہلی میں ’بلائنڈ سپاٹ‘ کا دور اب ختم ہونے والا ہے۔رہائشی علاقوں میں حفاظتی پروٹوکول کو بڑھا کر اور آزاد ماہرین کو شامل کرکے، ہم ایک محفوظ اور زیادہ لچکدار دہلی بنانے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ہم حادثات کے ہونے کا انتظار نہیں کر رہے ہیں- ہم ان کی روک تھام کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں۔
No Comments: